42

ہیڈ ماسٹر سکول فنڈ سے 49 لاکھ لیکر فرار

فیصل آباد میں سرکاری اسکول کا ہیڈ ماسٹراسکول فنڈزکے 49لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ ماسٹر نے اسکول اکاوئنٹ میں صرف 10 ہزار روپے چھوڑے۔اسکول کونسل کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹرخالد الرحمن نے خلاف ضابطہ 28 لاکھ روپے میں اسکول کے درخت بیچے۔اسکول کونسل کا کہنا ہے کہ ہیڈماسٹربچوں کی اسکول فیس کی رقم، نئے کمروں کے فنڈز کے پیسےبھی نکلوا کر لے گیا۔

اکاوئنٹس تفصیلات کے مطابق جھوک دتہ سکول کے ہیڈ ماسٹر نےاسکول سے ٹرانسفر کروانے کے ایک روز بعد اکاوئنٹ سے پیسے نکلوائے۔سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اسکول ہیڈ ماسٹر کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔