30

جاوید آفریدی نے قومی ہیروز کو نقد انعام اور نوکری دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے بٹگرام چئیر لفٹ واقعے کے ہیروز کو کیش انعام اور ہائیر کمپنی لاہور میں جاب کا آفر لیٹر دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاوید آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے صاحب خان اور حسن زیب کو ہائیر فیکٹری لاہور میں مدعو کیا اور دونوں حوصلہ مند افراد کو کیش ایوارڈ اور جاب آفر لیٹرز پیش کیے۔
واضح رہے کہ صاحب خان اور ساتھیوں نے بٹگرام میں چئیر لفٹ پر پھنسے اسکول طلبا اور ٹیچر کو ریسکیو کرکے جان بچائی تھی۔