40

کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا

کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا ، دیکھنے کیلئے شہریوں کا رش لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق گورا قبرستان کے قریب وائلڈ لائف والوں کی گاڑی گزر رہی تھی، شیر گاڑی سے کود کر فٹ پر کھڑا ہوگیا۔

شیر شارع فیصل سے ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا،پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ،شیر کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا بھی رش لگ گیا ، شیر قابو کرنے کیلئے پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کرلیا۔