55

اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، 100 انڈیکس 773 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور  100 انڈیکس 773 پوائنٹس کم ہو کر 46770 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100انڈیکس 773 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 21 کروڑ  78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 8 ارب 28 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہوکر  6971 ارب روپے ہے۔