26

لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی، شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر بیان آگیا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس کا ”گُڈ ٹو سی یو“ اور ”وشنگ یو گڈ لک“ کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔‎ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

 

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے، نواز شریف کی سزا یقینی بنانے کےلئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا،‎ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں۔ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے۔ ‎ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پیٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف، چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی تو ملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا۔