27

سابق وزیراعظم کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ

سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔
ملتان میں اپنے حلقے کے دورے کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور سابق رکن اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ کوٹلہ مہاراں کے قریب حادثے میں خوش قسمتی سے ان کے بھائی اور دیگر افراد محفوظ رہے۔
علی موسیٰ گیلانی رواں ماہ (اگست میں) تحلیل ہونیوالی قومی اسمبلی کے ملتان کی نشست این اے 157 سے رکن تھے۔