80

حکومت کا اشٹام ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا تک کا اضافہ

حکومت نے عوام سے مزید اربوں بٹورنے کا منصوبہ بنالیا۔ پنجاب حکومت نے اشٹام ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا اضافہ کردیا۔ بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے اشٹام ڈیوٹی بڑھا دی، اشٹام ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4 ارب 21 کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے۔

نگراں پنجاب حکومت نے اشٹام ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا اضافہ کردیا ہے، دستاویزات کے مطابق اضافہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیان حلفی، معاہدوں، طلاق، پاور آف اٹارنی، کرایہ داری سمیت دیگر کیلئے اشٹام پر ڈیوٹی بڑھ گئی ہے۔

بیان حلفی کا ریٹ 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا، غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کیلئے اشٹام ڈیوٹی 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے، پانچ لاکھ تک کے معاہدے کی اشٹامپ ڈیوٹی 1200 سے 3 ہزار ہوگئی، طلاق کیلئے اشٹام فیس 100 روپے سے دس گنا بڑھا کر ایک ہزار روپے کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اشٹام ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 4 ارب 21 کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکلوائے جائیں گے۔