31

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ تیار کر لی

ذرائع کے مطابق پی سی بی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کل کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کٹ کی تقریب رونمائی لاہور میں کی جائے گی۔

بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی