59

بجلی کے بلوں کا معاملہ: وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری

نگراں وزیراعظم انوار الحق کی زیر صدارت بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں نگراں وزیر توانائی و بجلی سمیت متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں وزارت بجلی کی جانب سے بجلی کی ترسیل اور نرخوں کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے بجلی کے بھاری بلوں پر عوام کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے، اور بجلی کے بل جلائے جارہے ہیں، مظاہرین نے پنجاب اور سندھ کے درمین ٹریفک بند کردی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی پر احتجاج کہیں فسادات میں نہ بدل جائے، خالد مقبول

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی اعتراف کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

گزشتہ روز عوام کے اس شدید ردعمل پر نگراں حکومت بھی حرکت میں آئی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔