31

گوجرانوالہ؛ بلے کی ملکیت پر خواتین میں جھگڑا ، تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش

گوجرانوالہ کے علاقے سادھوکے میں امریکی بلے کی ملکیت پر خواتین میں جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑا ہونے پر خواتین نے ایک دوسرے پرتھپڑوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔

پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل رانی بی بی کو پرانی آبادی میں اعلیٰ نسل کا بلا ملا اور وہ اسے گھر کے آئیں۔ لیکن اب زبیدہ بی بی اس بلے کی ملکیت کا دعویٰ کررہی ہیں۔

بلے کی مالیت 2 سے ڈھائی لاکھ روپے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کےبعد اصل مالک بلا سپرد کردیں گے۔