67

عمران خان فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، انہوں نے ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک تیار کیا، جس کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا دیا جاتا ہے۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتا تھا، عمران خان 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، وہ صدراتی نظام لانا چاہتے تھے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بنو سیکرٹری نہ بنو، گورنر خیبرپختونخوا پہلے سیاسی مداخت کرتا تھا اب کچھ ٹھیک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے، سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پختونخوا کے اہم رہنما جلد پارلیمنٹرین کا حصہ ہوں گے، 2 ماہ میں پارٹی ایک طاقت بن کر ابھرے گی۔

شاہ فرمان کا سیاست سے علیحدہ ہونے کے سوال پر پرویز خٹک نے جواب دیا کہ اس کو سیاست آتی کہا ہے۔