32

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والےجج ہمایوں دلاور کی تنزلی

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والےجج ہمایوں دلاور کی تنزلی کر دی گئی۔

 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں قید کی سزا سنانے والےایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آبادہائی کورٹ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔