86

قومی کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف آخری ون ڈے کیلئے کولبو پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی واضح برتری حاصل ہے۔

 

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنینشل میچ میں میزبان ٹیم افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی جبکہ جمعرات کو کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور افغانستان کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی سکواڈ ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں کل مدمقابل ہوں گی۔