31

سینئر سرکاری افسروں کےموبائل فون ہیک کرنےکی سازش بےنقاب

سیکیورٹی اداروں نے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش  بے نقاب کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سازش میں ملوث عناصر نے سرکاری عہدیداروں کے نام پر سرکاری افسران اور بیوروکریسی سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ حساس ڈیٹا تک رسائی کے لیے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیجے گئے۔

حکومت نے تمام سرکاری افسران کو محتاط رہنے اورایسے کسی بھی مسیج کا جواب نہ دینے ایسا کوئی  مسیج موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کے سیکورٹی ادارے اس معاملے پر پوری طرح الرٹ ہیں۔