34

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں

سعودی عرب کی وزارت برائے حج وعمرہ کی طرف سے عازمین کے لیے عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے 3 اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ کی مناسک آسانی اور سہولت سے ادا کرنے کے لیے عمرہ کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرواتے وقت یقینی بنائیں کہ ہجوم کے اوقات سے بچیں،آنے والے عمرہ زائرین اجازت نامہ پیش کریں اور مقررہ وقت و تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو سکون، اطمینان اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے، خاص طور پر بھیڑ والی جگہوں پر پرسکون انداز میں رہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اے لوگو! پرسکون رہو۔ وزارت نے موسم گرما میں عمرے کے لیے 3 مشورے بھی دیئے ہیں۔

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزے کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی

جن میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی جائے،دوسرا موسم گرما میں عمرے کے لیے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے اورایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہوجبکہ تیسری ہدایات کے طورپرمسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لینے کا مشورہ دیا گیا۔

وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کومشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ویزہ کے حصول کے مرحلے میں بغیرلائسنس کے ایجنٹوں سے گریزکریں کیوں کہ صرف لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ساتھ لین دین آپ کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

ویزا حاصل کرنے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پرلاگ ان ہوں جہاں وہ اپنے آبائی ممالک میں لائسنس یافتہ ایجنٹوں کی فہرست چیک کرسکتے ہیں۔