32

پولیس کوعمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی تفتیش سے متعلق درخواست منظور کر لی۔ جس کے بعد پولیس کو عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت ملی۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ چیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان سے نو مئی مقدمات میں تفتیش کرنی ہے، عدالت جیل میں ملزم سے تفتیش کی اجازت دے۔

عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس، کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے کیس، تھانہ شادمان جلانے کا کیس اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی ہے۔