48

شہریار آفریدی کی رہائی کے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار

شہریار آفریدی کی گرفتاری کیلئے ایم پی او معطلی کے خلاف ڈی سی اسلام آباد کی اپیل پر فیصلہ جاری کردیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔

شہریار آفریدی کی رہائی کے خلاف اپیل پر عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور جسٹس طارق محمود نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ عبوری حکم کے خلاف اپیل قابل سماعت نہیں۔


ڈی سی اسلام آباد نے جسٹس بابر ستار کا عبوری حکم چیلنج کیا تھا ۔

توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد پر 28 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔