34

عمران خان کی کرپشن بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں، نواز شریف

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ عمران خان کی کرپشن بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں دفتر آمد پر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آرہی ہیں۔ توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے اور آج کے چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں۔


سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید تھے۔ اب اس ایک شخص کے لیے چیف جسٹس اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص ( عمران خان) کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا  رہے ہیں۔ حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ بندہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔


نواز شریف نے الزام عائد کیا کہ ثاقب نثار ریکارڈ پر ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے اور عمران خان کو لانا ہے۔