40

بٹگرام :چیئرلفٹ میں پھنسے4 افراد ریسکیو،3 کا رزلٹ بھی آگیا

پاک فوج نے بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے4 افرادکوریسکیوکرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا پھنسے افراد کو ریسکیو کا آپریشن جاری ہے، پاک فوج نے چیئر لفٹ میں پھنسے 4 بچوں  کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے، چیئر لفٹ میں پھنسےدونوں بچوں کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیاجبکہ باقی پھنسے افراد کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے تین طلباء آج اپنے بورڈ امتحانات کے نتائج کا انتظار کر رہے تھے، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ایسے وقت میں ہوا جب وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ان بچوں میں عطاء اللہ ولد کفایت اللہ شاہ نے نویں جماعت میں 442 نمبر حاصل کیے ، نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبر جبکہ اسامہ ولد محمد شریف  391 نمبر لے کر پاس ہو گئے ہیں۔