37

صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

محمد ابراہیم خان قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں۔