103

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1901 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3944 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 23 ہزار 4500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 1 ہزار 46 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔