39

نگران وفاقی کابینہ نے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کر دی

نگران وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر 2023-24 کے لیے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کر دی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعظم  نے کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے آگاہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کے اولین فرائض کا حصہ ہے، جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کی سزا یقینی بنائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پربین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کرانے کی ہدایت کی جس میں عالمی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو کرنے کا کہا گیا ہے۔