35

عارف علوی کےٹویٹ نےایک بڑاآئینی اورقانونی طوفان کھڑاکردیا:شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ عارف علوی کےٹویٹ نے ایک بڑاآئینی اورقانونی طوفان کھڑاکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدر مملکت کے ٹویٹ نے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے اور دنیا سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔

عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے،پاکستان کی سیاسی آئینی قانونی اور پارلیمانی تاریخ میں ایسا بحران پہلی مرتبہ آیا ہے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ جب تک نئی اسمبلی نہیں بنے گی اور وہ کب بنے گی اس کا معلوم نہیں لیکن یہ بل اُس وقت تک پھنسا رہے گا پہلے خبر چلی کہ دستخط ہو گئے ہیں کل نگران وزیر قانون نے کہا کہ دستخط نہیں ہوئے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس آئینی بحران کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔