28

بابر کی دوستی کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا: عثمان قادر

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ  کپتان بابر اعظم سے دوستی کا فائدہ کم نقصان زیادہ ہوا ہے۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عثمان قادر  نے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہر میچ میں بہترین پرفارم نہیں کرسکتا، اگر بیٹر ہے تو وہ ہر میچ میں سنچری نہیں مار سکتا، اسی طرح اگر بولر ہے تو ہر میچ میں 5 سے 6 وکٹیں نہیں لے سکتا، کوئی بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہوسکتا جو ہر میچ میں سنچری کرے یا ہر میچ میں5 وکٹیں لے، یہ معجزہ ہی ہوسکتا ہے۔