70

سابق کرکٹر اور میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق کرکٹر اور آئی سی سی کے سابق میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے۔

سابق کرکٹر کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی، مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 5.30 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

سابق کرکٹر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا اور وہ سابق آئی سی سی ریفری بھی رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور دیگر ارکان نے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ نوشاد علی کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔