30

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اب سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کرکے گھر پہنچے تھے۔