81

ملک کے روشن مستقبل کیلئے سفرجاری ہے،نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکاکہنا ہے کہ ملک کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے سفرجاری ہے۔

 

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ معاشی چیلنجز کے باوجود معیشت کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔معاشرے کے ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کے خواب کو آگے بڑھانا ہے۔معاشی چیلنجز کے درمیان ، مالی تدبیروں کیلئےہماری اٹل وابستگی مضبوط ہے۔تاجر،وکلا،کسان،انجینئرز،فنکار اور ڈاکٹرز پاکستان کے خواب کی تعبیر میں معاونت کررہے ہیں۔ملک کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے سفر جاری ہے۔