36

نواز شریف سے درخواست کی ہے امید ہے قبول ہوگی، عمر اکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں نے نواز شریف سے ایک درخواست کی ہے جو امید ہے قبول ہوگی۔

کرکٹر عمر اکمل نے لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے نواز شریف سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، ان سے ایک درخواست کی ہے جو امید ہے قبول ہوگی۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔