82

فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت پیدا کی،مریم نواز

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہاہے کہ فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اورانتشار پیدا کیا،ملک میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزرمریم نوازکی پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نےملاقات کی ۔ مریم نواز نے پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کواڈینیٹرزکو نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی اصل طاقت نوجوان ہیں،پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں اورزندگی کے ہر شعبے میں ترقی انکا حق ہے،اب دور نوجوانوں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ہرسطح پر یوتھ اور اس کے نمائندوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی،آپ نے پارٹی کا پیغام گھرگھر پہنچانا ہے،مسلم لیگ ن نے کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے،مسلم لیگ ن کے شیروں نے ہرواقع پرفرنٹ لائن واریئرزکا اپنا رول ادا کیا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے جب بھی نوجوانوں کوکال دی انہوں نے لبیک کہا،نوجوان تیاری کرلیں میاں نوازشریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اورانتشار پیدا کیا، اور ملک میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔