28

بوم بوم آفریدی کی امریکا میں سنیل شیٹی سے ملاقات

**شاہد آفریدی کا جادو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔ بالی ووڈ سیلیبرٹیز بھی ان کے مداحوں میں شامل ہیں۔

حال ہی میں دورہ امریکا کے دوران شاہد آفریدی کی ملاقات بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی سے ہوئی۔

روایتی حریف سمجھے جانے وال ممالک کی دو مشہو سیلیبرٹیز کی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

بوم بوم آفریدی کا جادو پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی آفریدی کے مداح بن گئیں، اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔#ShahidAfridi #BollywoodCelebrities #Showbiz #aajdigital pic.twitter.com/fO3NQgMQkK

— AAJ Digital (@aajdigital) August 18, 2023

 

امریکا کے ہوٹل میں ہونے والی اس ملاقات میں شاہد آفریدی نے سنیل شیٹی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کرایا۔

ملاقات کے دوران دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کے پرستاروں نے بھی ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔