83

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے کے بعد 2,25000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے کے بعد 192,901 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 176,826 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 1,900 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔