35

گرفتار ملزم کے بیٹے نے وکیل کو فیس نہ ہونے پر اپنا مرغا دے دیا

لاہور: سانحہ 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ملزم کے بیٹے نے وکیل کو فیس نہ ہونے پر اپنا مرغا دے دیا۔

کم سن بچے نے وکیل محمد پرویز اور ماریہ خان کو وکیل مقرر کر دیا۔ وکلاء نے مرغا لینے سے انکار کرتے ہوئے کیس مفت لڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایڈوکیٹ پرویز اقبال نے کہا کہ مرغا لے لیا ہے لیکن جس دن ضمانت ہوگی واپس کر دوں گا، محسن عباس کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ میں نامزد کیا۔

فوٹو : ایکسپریس نیوز

متاثرین کا کہنا ہے کہ محسن عباس نہ احتجاج میں گیا اور نہ ہی سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔