19

چیف جسٹس پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات،بڑےفیصلے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف الیکشن کمیشن کی ملاقات گزشتہ روز سپریم کورٹ میں 2گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس کا معاملہ،الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس شروع ہے۔

گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔