27

نگران وزیراعظم کا شہباز شریف دور کےاسٹاف کو ساتھ رکھنےکافیصلہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شہباز شریف دور کے وزیراعظم اسٹاف کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم نے 4 افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری،ملٹری سیکریٹری نگران وزیر اعظم کی ٹیم کا حصہ ہیں،شہباز شریف کے پریس سیکریٹری اور کوآرڈینیٹر سیاسی امور بھی بدستور برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی احد چیمہ بھی معاونت میں شامل ہوں گے،احد چیمہ کو نگران سیٹ اپ میں باضابطہ اہم  ذمہ داری ملنے کا امکان ہے،نگران وفاقی کابینہ میں کچھ نئے نام بھی سامنے آنے کی توقع ہے،پرنسپل سیکرٹری سید توقیر شاہ اکتوبر میں مدت ملازمت پوری کرینگے۔