42

نوازشریف نے اپنے دل کی بات بتادی

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق خاموشی توڑ دی ۔

تفصیلات کےمطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ  آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں؟

جس پر نواز شریف  نے جواب دیا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔ نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسے نئی حکومت کو آپ دیکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔