35

پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب کےلیے ٹرین کا سفر مزید مہنگا ہوگیا۔

پاکستان ریلوے نے بھی ملک بھر میںریلوے کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 17 اگست سے ہوگا۔

مسافر ٹرینوں کے علاوہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافے کا فیصلہ گیا ہے،آج شام تک کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا

خیال رہے کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ آنرز فیڈریشن نے کرایوں میں 100 سے 150 روپے تک اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے کاروبار تباہ کردیا، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے نیا کرایہ نام تیار کرلیا گیا، تمام ٹرانسپوٹرز سے مشاورت کے بعد کل سے اطلاق ہوگا۔