21

عمران خان کیخلاف ایک اور بڑا فیصلہ

9 مئی واقعات سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف کی 6 مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی گئیں۔

جج محمد سہیل نے چیئرمین تحریک انصاف کی چھ کی چھ ضمانتوں میں توسیع کی درخواستیں خارج کردیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مقدمات تھانہ کراچی کمپنی، رمنا، کوہسار، ترنول اور سیکرٹریٹ میں درج ہیں،جج محمد سہیل نے کہا کہ بڑی سہولت ہوتی اگر چیئرمین پی ٹی آئی کیسز میں شامل تفتیش ہوتے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانتوں میں توسیع نہیں بنتی۔