45

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلش کھلاڑی کرس ووکس اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر جولائی کے بہترین کھلاڑی قرار پائےہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرس ووکس کو آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا. انہیں جولائی میں بہترین کارکردگی پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

آئی سی سی نے جولائی کے بہترین کھلاڑی کیلئے انگلینڈ کی زیک کرالی اور نیدر لینڈ کے باس ڈی لیڈے کو بھی نامزد کیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کو جولائی کیلئے آئی سی سی ویمنز پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔