33

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی رہائی کے بعد پھر گرفتار

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الٰہی کو نظر بندی کی مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

تاہم پرویز الٰہی کو رہائی کے فوری بعد قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا۔

پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی بزرگ ہیں، اوپر لانے کےبجائے گاڑی میں وکالت نامے پر دستخط لیں۔

نیب نےعدالت سے پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر رکھی ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا۔