35

پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے عمرہ زائرین اور ملازمت کیلئے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری میں ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کے باعث   نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 10 دن کے بجائے 30 اور ارجنٹ پاسپورٹ 5 کے بجائے 15 روز  اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 2 یوم کے بجائے 5 دن سے زائد دنوں میں کی جا رہی ہے۔

 انتظامی ذرائع کے مطابق  پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ درخواست گزاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہے، روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی تعداد 24 سے 26 ہزار کے بجائے 40 ہزار تک ہوگئی ہے۔

پاسپورٹ فراہمی میں تاخیر دور کرنے کے لیے پرنٹنگ کا دورانیہ بغیر تعطیل کے 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔