29

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغازشروع

پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،پولیس افسران نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی پرچم کسی مقام پرنظرناآئے۔

ذرائع کے مطابق  پولیس نے تمام رات100سے زائدمقامات پرچھاپےمارے،پولیس افسران کوکارکنوں کی نئی فہرستیں فراہم کردی گئیں،کریک ڈاؤن کافیصلہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کے بیان کے بعد کیا گیا ہے،شاہ محمودقریشی کی جانب سے کارکنوں کویوم آزادی بھرپورانداز میں منانےکاکہا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس افسران نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی پرچم کسی مقام پرنظرناآئے۔پی ٹی آئی کارکنوں کو9مئی کے واقعات میں حراست میں لیا جارہا ہے۔