61

چوہدری وسیم اختر رامے کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

سابق وائس چئیر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر رامے نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق وائس چئیر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر رامے نے کی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے وسیم اختر رامے کی پارٹی میں شمولیت کاخیر مقدم کیا اور پارٹی مفلر پہنایا۔

اس موقع پر عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور رائے اسلم سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم ملکی استحکام کے لئے کوشاں ہیں، آئی پی پی معیشت کو مستحکم کرکے عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرے گی، انشاء اللہ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی قوم کی امیدوں پر ضرور پورا اترے گی۔