45

مریم نواز کا عوام میں نکلنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے عوام میں نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف آرگنائزر اور نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) مریم نواز نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ کل لاہورسے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوں گی۔

ہفتے کو مریم نواز مری پہنچیں گی جہاں وہ شام کو جلسے سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز جلسے کے دوران عوامی مہم شروع کرنے کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کریں گی۔