24

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، 83 رکنی کابینہ میں وزراء، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین شامل تھے۔

کابینہ ڈویژن نے صدر مملکت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

وفاقی کابینہ میں 33 وفاقی وزراء، 7 وزرائے مملکت، 5 مشیر اور 38 معاونین خصوصی شامل تھے، قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔