30

دشمن کے مزموم عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،آرمی چیف

پاکستانی فوج موجودہ اورابھرتے ہوئے چیلنجوں کے لئے تیار ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ مخالفین کے مزموم عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے لائیوفائراورجدید ای ٹی فور ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لانگ رینج SH-15 آرٹلری گنوں کی شوٹ اوراسکوٹ صلاحیتوں، جدید آلات کی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

 

آرمی چیف نےعملےکی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پران کی مہارت کوسراہا۔کمانڈر منگلاکورنے سپہ سالارکا استقبال کیا،اوراسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔