30

حکومت کا ‘پی آئی اے’ کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے نیشنل ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ، کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں پی آئی اے کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نےروزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئےمالیاتی مشیر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

یاد رہے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت نے قانون میں ترمیم کے بعد پی آئی اے کو نجکاری پروگرام کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان کی نقصان میں جانے والی نشنل ایئرلائن پی آئی اے کی فروخت کا ارادہ کر لیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کل ہونے والی کابینہ میں کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت کیا گیا ہے کیونکہ پی آئی اے کو سالانہ اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے جبکہ کابینہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے بھی فنانشل ایڈوئزرز کی خدمات لی جائیں گی۔