65

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک اور بری خبر آگئی۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ جس میں نئی مردم شماری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرائے جانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی کہ اگر نئی مردم شمارت کروائی جاتی ہے تو اس سے عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوسکتی ہے۔ 

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال سزا پانے والے سابق وزیراعظم عمران خان کی 5 سالہ نااہلی کے بعد انہیں پارٹی صدارت سے ہٹانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جاسکتا ہے۔