32

شاہ محمود کی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل، پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس جاری

پاکستان تحریک اںصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوام سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں آج آپ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا، آج گھر کوئی نہ بیٹھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ اگر حیققی آزادی چاہتے ہیں تو اپنے لیڈر کیلئے نکلیں۔

انوہں نے کہا کہ اپنے بیوی، بچوں کے ساتھ اپنے لیڈر کیلئے باہر نکلو۔

پی ٹی آئی کا اہنگامی اجلاس طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہنگامی اجلاس آج طلب جاری ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے پیش نظر طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت پارٹی نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔

پشاور میں ہڑتال کا اعلان

چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا لائحہ عمل سامنے آگیا ہے۔

تحریک انصاف نے احتجاج کے پہلے مرحلے میں ٹوکن مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارباب شیرعلی کا کہنا ہے کہ انصاف ٹریڈر ونگ پشاور میں شٹر ڈاؤن کریں گے۔

دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ٹوئٹر پر ”ملک گیر پرامن احتجاج“ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ’عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے۔‘