51

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے ہاف میں فیصل نے 2 گول کر کے قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نےآخری کواٹرفائنل میں ناروے کے کلب کو 2-0سے شکست دی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا سیمی فائنل میچ آج کھیلے گی۔

اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم انڈر 17 کیٹیگری کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں دو میچز کھیل کر فتح حاصل کی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

پہلے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کا مقابلہ مولڈے فٹبال کلب سے تھا جس میں پاکستان ٹیم 0-4 سے کامیاب ہوئی۔ اس میچ میں طفیل شنواری نے دو گول کیے، فیصل اور وہاب نے ایک ایک گول کیا۔

اس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ٹرائسل کلب سے تھا اس میچ میں بھی پاکستان کی کامیابی کا اسکور 0-4 رہا۔ جس میں پاکستان کے عبداللّٰہ نے 2 جبکہ شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول کیا۔