30

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

خیال رہے کہ پاکستان شاہینز کی پانچ میچوں میں یہ لگاتار چوتھی کامیابی ہے۔

جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں پاپوا نیوگنی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر120 رنز بنائے جبکہ پاکستان شاہینز نے 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔

علی اسفند نے صرف 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عالیان محمود اور عرفات منہاس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں شاویز عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 32 گیندوں پر 54 رنز بنائے جبکہ کپتان روحیل نذیر نے ناقابل شکست 33 رنز کی اننگ کھیلی۔